Friday, 19 April 2024, 06:51:10 am
یہ پہلی حکومت ہے جو لوٹ مار کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لارہی ہے:ڈاکٹر فردوس
July 16, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جو لوٹ مار کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لارہی ہے۔

 آج (منگل) ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ لوٹی گئی دولت برآمد کی جائے گی کیونکہ یہ بائیس کروڑ عوام کا معاملہ ہے۔

 معاون خصوصی نےکہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چوری کے نشانات برطانیہ کی طرف جارہے ہیں اور یہ نشاندہی  دوسرے متعدد ملکوں تک ہماری رہنمائی کرے گی جبکہ  ابھی تک بہت کچھ بے نقاب ہونا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گےتاہم اب انہوں نے انہیں گلے لگالیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ان کے خلاف بدعنوانی ثابت ہوئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ اگر چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہے تو وہ اپنا نام تبدیل کرلیں گے لیکن وہ اپنا یہ وعدہ بھی بھول گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.