Friday, 29 March 2024, 10:37:41 am
امریکہ، پاکستان کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے افغانستان سے بات چیت کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیر خارجہ
July 16, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کیلئے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو حقیقت میں بدلنے اور جنوبی ایشیا کے عوام کیلئے خوشحالی لانے کے حوالے سے تعمیری اور تعاون پر مبنی حکمت عملی ہی بہترین راستہ ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان امریکہ تعلقات، آگے بڑھنے کا راستہ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کیلئے یہ مناسب ہے کہ وہ افغانستان کے معاملے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون تک وسیع تر رابطوں کیلئے کام کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو۔

وزیر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کا آئندہ دورہ جنوبی ایشیا اور پورے خطے میں امن و استحکام کا نیا دور شروع کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے بارے میں اپنا تصور پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے متعلق امریکی ترجیحات کے بارے میں بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں امریکہ اور پاکستان کی پالیسیوں میں مماثلت سے دیرینہ افغان تنازعے کے حل کیلئے امید کی کرِن پیدا ہوئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.