Tuesday, 20 August 2019, 09:58:49 pm
ممتاز شاعر، اینکر اور ریڈیو ڈرامہ آرٹسٹ حمایت علی شاعرانتقال کر گئے
July 16, 2019

ممتاز پاکستانی شاعر، اینکر اور ریڈیو ڈرامہ آرٹسٹ حمایت علی شاعر آج دل کا دورہ پڑنے سے کینیڈا میں انتقال کر گئے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ آگ میں پھول 1956 میں شائع ہوا اور انہیں 1958 میں صدارتی تمغہ دیا گیا۔

 حمایت علی شاعر نے جب سے دیکھا ہے تمہیں، دل نے تجھے مان لیا، دامن، اک تیرا سہارا، میرے محبوب، تصویر اور کھلونا سمیت مختلف فلموں میں بھی کام کیا۔

2002 میں صدرپاکستان نے انہیں اردو ادب میں اپنی ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔