Wednesday, 11 December 2019, 08:49:16 am
قبائلی علاقوں کے عوام نے ملک کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں:وزیراعظم
July 16, 2019

File Photo

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میںنوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

یہ بات وزیراعظم نے اسلام آباد میں ضم شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے عوام نے ملک کے لئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور کئی مشکلات کاسامناکیاہے۔اجلاس میں سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان، سینیٹرز ہدایت اللہ ، اورنگزیب خان، مرزا محمدآفریدی، مومن آفریدی اورسجادطوری نے شرکت کی۔