Tuesday, 20 August 2019, 08:52:47 pm
حریت رہنما کا بھارت پر ریاستی دہشت گردی بند کرنے پر زور
July 16, 2019

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مشتاق الاسلام نے بھارت  پر زور دیا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی پاسداری کرے۔

 سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ او ر روس افغانستان میں اپنے حریفوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں تو بھارت کشمیر کا تنازعہ کے حل کےلئے اسی قسم کا طریقہ کار اختیارکرنے سے کیوں خائف ہے۔