Tuesday, 20 August 2019, 09:30:42 pm
غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری اورکاروبارکیلئے پاکستان کاماحول سازگار ہے:سواتی
July 16, 2019

پارلیمانی امور کے وزیرمحمداعظم خان سواتی نے یقین دلایا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری اورکاروبارکے لئے پاکستان کاماحول سازگار ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں کویت کی کمپنیBurgan پٹرولیم کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے یہ بہترین وقت ہے کیونکہ ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لئے منافع بخش وسیع امکانات موجود ہیں۔