Friday, 19 April 2024, 02:36:03 pm
امریکہ کامیکسیکو کے ساتھ جنوبی سرحد پرپناہ گزینوں کاراستہ روکنے کااعلان
July 16, 2019

File Photo

امریکہ نے میکسیکو کے ساتھ جنوبی سرحد پرپناہ گزینوں کاراستہ روکنے کااعلان کیاہے۔

اٹارنی جنرل William Bara نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ کے جسٹس اینڈہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکموں نے امریکہ میں پناہ کی درخواست دینے والے اُن تارکین وطن کو روکنے کافیصلہ کیاہے جو کسی ایسے ملک سے زمینی راستے کے ذریعے امریکہ آنے کی کوشش کریں جو انہیں پناہ دینے پرآمادہ ہو۔

ادھرمیکسیکونے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے پناہ گزینوں پرنئی پابندیوں کومسترد کردیاہے۔میکسیکوکے وزیرخارجہ Marcelo Ebrard نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کاملک ٹرمپ انتظامیہ کے ان اقدامات سے اتفاق نہیں کرتا جن کامقصد ایسے پناہ گزینوں یا تارکین وطن کو پناہ دینے کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہوں جنہیں اپنے ملک میں جان کا خطرہ ہو۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.