Thursday, 25 April 2024, 01:08:38 am
آٹے، میدے یا سوجی پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا:ایف بی آر
July 16, 2019

ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ آٹے، میدے یا سوجی پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کئے گئے سیلز ٹیکس سرکولر کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے شیڈول چھ کے جدول ایک کے سیریل نمبر 19 میں فنانس ایکٹ 2019ء میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت گندم اور آٹے کے سوا ان اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے جو ٹریڈ مارک یا برانڈ Name کے تحت پرچون پرفروخت ہورہی ہے اس ترمیم سے گندم کے آٹے پر دی گئی چھوٹ ختم نہیں ہو گی۔ایف بی آرنے کہاکہ اس ترمیم سے آٹے پر سیلزٹیکس پر استثنیٰ جاری رہے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.