Saturday, 20 April 2024, 05:05:51 am
خواجہ غریب نواز مسجد شہادت،جماعت اہلسنت پاکستان کا’’بھارت مردہ باد مہم‘‘ کا آغاز
June 16, 2021

جماعت اہلسنت پاکستان کا بھارت میں خواجہ غریب نواز مسجد شہید کرنے کے فسطائی بھارتی حکومت کے  اقدام کے خلاف "بھارت مردہ باد مہم" کے آغاز کا اعلان۔

 تفصیلات کے مطابق پیر خالد سلطان القادری، پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی، پیر محمد گلزار نقشبندی، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، پیر آف ڈسکہ پیر محمد اکرم بغدادی، ناصر حسین علوی، مفتی محمد اسلم ضیائی، راجہ ریاضت حسین، راجہ نوید حسین، مدنی خلیفہ احمد حسن ہاشمی، پروفیسر ابرار احمد خان، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی اور دیگر قائدین جماعت اہلسنت پاکستان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مذہبی آزادی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی پر زور مذمت کی ہے اور عالمی برادری، خصوصا امت مسلمہ، سے متحد ہو کر بھارت کے خلاف سفارتی، دفاعی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قائدین جماعت اہلسنت نے کہا کہ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا کہ تاریخی بابری مسجد کے بعد اب بھارتی حکومت کی سرپرستی میں خواجہ غریب نواز مسجد کو بھی شہید کر دیا گیا ہے

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.