Thursday, 25 April 2024, 01:14:02 am
پاکستان برطانیہ بزنس کونسل نےوفاقی بجٹ کومتوازن قراردیدیا
June 16, 2020

پاکستان برطانیہ بزنس کونسل نے اگلے مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ کوسراہتے ہوئے اسے موجودہ مشکل صورتحال میں متوازن بجٹ قراردیاہے۔

پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوآفیسرجولین، ہملٹن برنز نے کہاکہ ایسے مشکل وقت میں جب دنیاکوروناوائرس کی وباء سے نبردآزماہے اورا س کے ساتھ اسے خراب معاشی صورتحال کابھی سامناہے حکومت پاکستان کے لئے بجٹ پیش کرنا آسان کام نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ مخالف قوتوں کی رکاوٹوں کے باوجود حکومت پاکستان نے فوری تدارک کی ضرورت کومدنظررکھتے ہوئے نئے ٹیکس عائد کئے بغیرمتوازن بجٹ پیش کیاہے۔(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.