Friday, 29 March 2024, 02:06:40 pm
مانچسٹر، بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے ہرا دیا
June 16, 2019

مانچسٹر میں کھیلے گئے عالمی کرکٹ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو89 رنز سے ہرا دیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ  کے تحت پاکستان کو 40 اوورز میں 302 رنز کا ہدف دیا گیا۔

قومی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا سکی۔

 

ریڈیو پاکستان کے  ایف ایم 101نیٹ ورک نے میچ پر رواں تبصرہ نشر کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان سرفراز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور آصف علی کی جگہ عماد وسیم اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا مقابلہ ہے اورہم اس میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کوبھول کر آج کے میچ پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہم بھارتی ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج (اتوار) کے میچ کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں پر بڑا ذہنی دبائو ہوگا اور ذہنی طاقت اس میچ کے نتیجے کا فیصلہ کرے گی۔

اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس سرفراز جیسا دلیر کپتان ہے اور ہم ا س کے لئے دعاگو ہیں۔ اپنی یادوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے کرکٹ کیرئیر شروع کیا تو وہ کامیابی کا انحصار ستر فیصد صلاحیت اور تیس فیصد دماغ پر سمجھتے تھے، تاہم کرکٹ کھیلتے ہوئے وقت گزرنے کے ساتھ یہ محسوس ہوا کہ یہ تناسب پچاس پچاس فیصد ہے۔عمران خان نے ٹیم پر زور دیا کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور آخری بال تک لڑے اور پھر حقیقی سپورٹس مین کی طرح جوبھی نتائج ہوں تسلیم کرے ، انہوں نے کہا کہ قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.