Thursday, 28 March 2024, 03:30:34 pm
ناران چلاس شاہراہ بابو سر کے مقام پرآج چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دی جائیگی
June 16, 2019

فائل فوٹو

ناران چلاس شاہراہ بابو سر کے مقام پر آج سے چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر یامیر عامر اعظم حمزہ نے ریڈیوپاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتایاکہ دونوں اطراف سے برف ہٹادی گئی ہے۔

برف باری کے باعث یہ شاہراہ ہرسال نومبر کے وسط میں بند ہوجاتی ہے اور اسے جون میں کھول دیاجاتا ہے۔

ادھر برف باری کے باعث استور سکردو شاہراہ کو دوسائی کے مقام پر ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.