Wednesday, 24 April 2024, 07:38:03 pm
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو خیبر پختونخوا کیلئے آٹے کی سپلائی تیز کرنے کی ہدایت
May 16, 2023

 وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پنجاب سے اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی کے بعد خیبرپختونخوا میں آٹا بحران پر قابو پالیاگیا ہے۔

آج ایک بیان میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو خیبرپختونخوا کو آٹے کی فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تعاون بہتر بنائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.