خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ قوم صوبے میں امن کی بحالی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔
آج پشاور میں فرنٹیئر کنسٹیبلری کے نئے تعینات ہونے والے کمانڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام، امن اور خوشحالی کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے نو اور دس مئی کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں کو تاریخ میں سیاہ دنوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔