Tuesday, 02 June 2020, 09:22:54 am
حکومت کراچی میں منصوبوں کیلئے فنڈزکی فراہمی یقینی بنائے گی،اسد عمر
May 16, 2020

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں منصوبوں کیلئے فنڈ کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
اجلاس میں اگلے مالی سال کیلئے منصوبوں کی تجاویز اور ترقیاتی بجٹ پر کوروناوائرس کے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔