Tuesday, 02 June 2020, 09:21:21 am
عوام کو درپیش مسائل کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی،لانگو
May 16, 2020

بلوچستان کے وزیر داخلہ سید ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھ کر لاک ڈائون میں نرمی کی ہے۔
آج کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوروناوائرس سے خود کو بچانے کیلئے اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کے دوران ماسک اور دستانے استعمال کریں۔