Sunday, 05 July 2020, 05:25:56 pm
آئندہ بجٹ میں شعبہ صحت کی بہتری کو اہمیت دی جائے گی،وزیراعلیٰ
May 16, 2020

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے آئندہ بجٹ میں صحت کے شعبے میں بہتری، غربت کے خاتمے اور جاری ترقیاتی سکیمیوں کی تکمیل کو میں اہمیت دی جائیگی۔

اگلے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو چھوٹے قرضے فراہم کئے جائیںگے تاکہ وہ کاروبار کو وسعت دے سکیں۔