Sunday, 26 May 2019, 06:06:20 am
سفیر یو اے ای کا وزیر دفاعی پیداوار سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
May 16, 2019

متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم الزبی نے آج راولپنڈی میں دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیرزبیدہ جلال سے ملاقات کی۔انہوں نے دفاعی شعبے میں تعاون کے حوالے سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی جانب سے کئے جانے والے انسانی اور ترقیاتی کام کو اجاگر کیا۔