Saturday, 25 May 2019, 08:46:36 pm
وزیراعظم کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام منصوبے کی منظوری
May 17, 2019

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے نام سے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے ۔یہ منظوری جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس میں دی گئی ۔پروگرام میں ملک کے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے جامع منصوبے شامل ہیں۔نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی عثمان ڈار نے اس موقع پر وزیراعظم کو پروگرام اور نوجوانوں کیلئے اس کے فوائد کے بارے میں حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔