Saturday, 25 May 2019, 08:15:23 pm
مستونگ،سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشت گرد ہلاک
May 16, 2019

آج ضلع مستونگ کے علاقے قابو میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران چار سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج معالجے کیلئے سی ایم ایچ اور ایف سی ہسپتال کوئٹہ میں داخل کرادیا گیا انکی حالت خطر سے باہر بتائی جاتی ہے۔دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔