Thursday, 19 September 2019, 01:17:14 pm

مزید خبریں

 
کشمیر تصفیہ طلب تنازعہ،جسکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے،تجزیہ کار
May 16, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہئے کہ کشمیر تصفیہ طلب تنازعہ ہے جس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر اے زید ہلالی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی نے بھی تسلیم کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اب مزید بھارت کے ساتھ نہیں رہیںگے۔سابق سفیر علی سرور نقوی نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے اور وہ کشمیریوںکے مفاد کے خلاف کسی بھی فیصلے کو چیلنج کرنے کا حق رکھتا ہے۔دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ عالمی برادری کو آگے آنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوری طور پر بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔