Friday, 19 April 2024, 08:06:02 pm
حزب اختلاف کی جماعتوں کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ندیم افضل چن
May 16, 2019

فائل فوٹو

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ انہیں اپنے ذاتی مفادات زیادہ عزیز ہیں۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے بجلی کے کم آمدنی والے صارفین کی اعانت کے لئے دوسوسولہ ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہاکہ ہرجمہوری حکومت کواپنی آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کو گزشتہ عام انتخابات میں ناکامی کاسامناکرناپڑااوراب دونوں اقتدارکے حصول کے لئے ایک جمہوری حکومت کوہٹانا چاہتی ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.