Wednesday, 21 August 2019, 11:59:31 am

مزید خبریں

 
حکومت ملک کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق چلانے کیلئے پر عزم ہے،وزیر مذہبی امور
May 17, 2019

فائل فوٹو

مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مذہبی تعلیمات کے فروغ اور ملک کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق چلانے کے لئے پرعزم ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب لوٹ رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قرآنی تعلیمات پر من و عن عمل کرنے کے لئے قائم کیا گیا تاہم بدقسمتی سے قوم حقیقی راستے سے بھٹک گئی۔