Wednesday, 24 April 2024, 02:08:03 pm
حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، ذوالفقار بخاری
May 16, 2019

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سیدذوالفقارعباس بخاری نے کہاہے کہ پولیس کے سہولتی مراکزمیں خصوصی ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔

اسلام آباد میں پولیس کے سہولتی مرکز کے دورے کے دوران انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بیشترشکایات جائیداد سے متعلق ہوتی ہیں جن پر بروقت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت اس مقصد کے لئے عدالتیں قائم کرنے پر کام کررہی ہے۔

ذوالفقارعباس بخاری نے کہاکہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.