Saturday, 20 April 2024, 03:48:30 pm
قومی وصوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافے سے قبائلی اضلاع میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی ، قادری
May 16, 2019

فائل فوٹو

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظوری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ بل سے سابق فاٹا کو قومی دھارے میں لایاجاسکے گا۔

انہوں نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں قومی اسمبلی کی نشستیں 6سے بڑھاکر12 جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس کی نشستیں 16سے24کردی گئی ہیں جس سے خیبرپختونحوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں استحکام کے علاوہ ترقی اورخوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ اِن قبائلی اضلاع کے لئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر اتفاق رائے کے لئے مشاورت کی جائے گی ۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ صوبے اس سلسلے میں مثبت ردعمل کااظہارکریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.