Tuesday, 23 July 2019, 02:28:36 pm
اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا بنیادی مقصد غیر رجسٹرڈ جائیدادوں کو دستاویزی شکل میں لاناہے، حماد اظہر
May 16, 2019

فائل فوٹو

ریونیو کے وزیرمملکت محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کا بنیادی مقصد محض محصولات کا حصول نہیں بلکہ تمام جعلی اکائونٹس اور غیر رجسٹرڈ جائیدادوں کو دستاویزی شکل میں لاناہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین کے تحت جعلی اکائونٹس اور غیر رجسٹرڈ جائیداد رکھنے والے افراد کو سات سال قید کی سزا ہوگی جس سے تمام اکائونٹس اور جائیدادوں کو دستاویزی اور رجسٹرڈ بنانے میں مدد ملے گی۔