Wednesday, 21 August 2019, 01:25:36 pm

مزید خبریں

 
ڈالر کی بڑھتی قیمت کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے کوئی تعلق نہیں،ڈاکٹر فردوس
May 16, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سٹیٹ بینک ایک خودمختار ادارہ ہے جو ملک میں بنکاری شعبے کی نگرانی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اور ذرائع ابلاغ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اس معاملے پر غلط معلومات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف نے موجودہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک شروع کی تو عوام ان کی حمایت نہیں کرینگے کیونکہ وہ گزشتہ حکومتوں کی بدعنوانی سے بخوبی متعلق آگاہ ہیں۔