Thursday, 25 April 2024, 01:00:09 am
ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے طویل المدتی قومی پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے،ڈاکٹر ظفر
May 16, 2019

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ طویل مدتی بنیادوں پر ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لئے ادویات کی قومی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔ جمعرات کے روز سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فارماسوٹیکل انڈسٹر کے متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے اس پالیسی پر کام کررہی ہے۔

خصوصی معاون نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں ضروری اور زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور ادویات کی برآمد بڑھانے کیلئے فارماسوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ضروری اور زندگی بچانے والی ادویات کی ملک میں ہرقیمت پر دستیابی یقینی بنائے جائیگی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مثالی ادارہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں کی تنظیم نو پر کام جاری ہے اور مستقبل میں مثالی طبی نظام یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملک میں ادویات کی تیاری کے معیار کی تحقیق کیلئے جائزہ نظام وضح کرنے پر کام کررہی ہے۔خصوصی معاون نے کہا کہ وہ سو روز کی تکمیل کے بعد وزارت صحت کی کارکردگی رپورٹ پیش کریںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.