Thursday, 28 March 2024, 02:11:49 pm
آزادجموں وکشمیرکابینہ کامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےشدیدمظالم پرگہری تشویش کااظہار
May 16, 2019

آزادجموں وکشمیرکابینہ نے مظفرآبادمیں اپنے ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے شدیدمظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہری تشویش ظاہر کی۔

اجلاس میں منظورکی گئی ایک قراردادمیں مقبوضہ وادی میں لوگوں کونمازتراویح کی ادائیگی سے روکنے اورتلاشی کی کارروائیو ں پر بھارتی فورسز کی مذمت کی گئی۔

قراردادمیں عالمی برادری پرزوردیاگیاکہ وہ کشمیریوں کو مذہبی اوراظہاررائے کی آزادی اور انکے حق خودارادیت کے حصول میں مدد دینے کے لئے اپنااثرورسوخ استعمال کرے۔

کابینہ نے کنٹرول لائن اورسرحدی علاقوں کے قریب مقیم لوگوں سے یکجہتی کااظہارکیا جنہیں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کاسامناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.