Friday, 29 March 2024, 03:11:44 am
آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد کے بعد ملکی معیشت میں بہتری آئے گی،مشیر خزانہ
May 16, 2019

خزانہ محاصل اور اقتصادی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے بعد ملکی معیشت میں بہتری آئیگی۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کراچی میں تاجربرادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیور کے چیئرمین سید شبر زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین ایف بی آر نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری نے ایمنسٹی سکیموں کی بھرپور حمایت کی ہے اور انہوں نے اس کو ملکی معیشت کے مفادمیں قرارد یاہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت تاجربرادری کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں سندھ انڈسٹریل Liaison کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.