Monday, 24 September 2018, 01:07:48 pm
پنجاب،خیبر پختونخوا میں بجلی فراہمی مکمل طور پر بحال
May 16, 2018

 آج صبح اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں فنی خرابی کے باعث معطل ہونے والی بجلی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

آج شام ایک بیان میں توانائی ڈویژن کے ترجمان ظفریاب خان نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں تقریباً آٹھ گھنٹے لگے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بجلی گھر فعال ہیں اور کام کررہے ہیں۔

بجلی کے جزوی تعطل کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے ظفریاب خان نے کہا کہ گڈو اور مظفر گڑھ کی ترسیلی لائنوں میں خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی کا نظام متاثر ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ سمیت نظام کے جنوبی حصے کو بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔