Thursday, 25 April 2024, 10:31:24 pm
سپریم کورٹ :6مزدوروں کی ہلاکت سےمتعلق ازخود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی
May 16, 2018

 سپریم کورٹ نے بلوچستان کے ضلع خاران میں چھ مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

 جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل عدالت عظمی کے دو رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

 پنجاب سےتعلق رکھنے والے تمام چھ مزدور اس ماہ کی چار تاریخ کو اس وقت نامعلوم شرپسندوں کی  فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے جب وہ خاران میں ایک سیلولر کمپنی کے ٹاور پر کام کررہے تھے۔

 کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتول مزدوروں کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔

عدالت نے کمپنی کے وکیل کو حکم دیا کہ مقتول مزدوروں کے ورثا اور زخمیوں کےلئے جامع امدادی پیکیج تیار کرکے اگلی سماعت پر پیش کیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.