Thursday, 25 April 2024, 01:35:07 pm
پاکستان اور نیپال کی افواج کےسربراہو ں کاعلاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال
May 16, 2018

نیپال کی فوج کے سربراہ جنرل راجندرا چھیتری نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی تعلقات بہتر بنانے سے متعلق اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے پر آئے مہمان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی۔اس سے پہلے جی ایچ کیو آمد پر نیپالی آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے نیپالی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.