Monday, 24 September 2018, 01:30:03 pm
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح
May 16, 2018

وزیراعلیٰ پنجاب نے بدھ کے روز لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کی ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک آزمائشی سروس کا افتتاح کیا۔ٹرین کا روٹ ستائیس کلومیٹر طویل ہوگا۔حکام کے مطابق مواصلات کے اس جدید ، تیزرفتار ، آرام دہ اور محفوظ ذریعے سے روزانہ تقریباً دو لاکھ پچیس ہزار مسافر سفر کریں گے اور ڈھائی گھنٹے کا سفر صرف پینتالیس منٹ میں طے کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین عوام الناس کو سفر کی جدید اور سستا ذریعہ فراہم کرے گی۔ٹرین کی آزمائشی سروس میں سفر کے دوران صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے شہریوں کو اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کے افتتاح کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا اساتذہ، طلباء ، عام شہری، مزدور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے مستفید ہوں گے۔