Monday, 24 September 2018, 12:35:02 pm
نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ الزامات، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو آئندہ منگل کو طلب کر لیا
May 16, 2018

قانون اور انصاف کے بارے میں قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں چوہدری محمد اشرف کی صدارت میں ہوا۔دیگر امور کے علاوہ اجلاس کا ایجنڈا نیب کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف چار ارب نوے کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزامات کے بارے میں پریس ریلیز کے اجراء پر وضاحت طلب کرنا تھا۔کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے نیب کے دونوں نمائندوں نے کمیٹی سے مہلت مانگی کیونکہ نیب کے چیئرمین نے پہلے سے متعین کچھ ذمہ داریاں اور فرائض ادا کرنے ہیں اور کمیٹی کا نوٹس انہیں بعد میں ملا ہے۔کمیٹی نے نیب کے چیئرمین کو آئندہ منگل کو دن دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔