Wednesday, 12 December 2018, 11:22:07 am
ملائیشیا ، سیاسی رہنما انور ابراہیم جیل سے رہا
May 16, 2018

ملائیشیا میں سیاسی رہنما انور ابراہیم کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔کوالالمپور میں رہائی کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حزب اختلاف کی فتح ملائیشیا کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے ملائیشیا کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمہوریت اور آزادی کے اصولوں کا ساتھ دیا۔اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انور ابراہیم کیلئے معافی کی درخواست کی تھی جس کی آج صبح منظوری دے دی گئی۔ڈاکٹر مہاتیر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دو سال کے اندر انور ابراہیم کو وزیراعظم بنانے کیلئے دستبردار ہو جائیں گے۔