Monday, 24 September 2018, 12:18:00 pm
ماہرین نے سی پیک کو غیر معمولی اہمیت کا بڑا اقتصادی اقدام قرار دیا
May 16, 2018

ماہرین نے پاک چین اقتصادی راہداری کو ایک غیر معمولی اہمیت کا بڑا اقتصادی اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کے زیر اہتمام تیسری دنیا کی یکجہتی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 سیمینار میں سی پیک اور ایک خطہ ایک شاہرا کے ماہرین کی بڑی تعداد، برطانوی ارکان پارلیمنٹ، برطانوی تاجروں کے نمائندوں ، نوجوان تاجروں اور زرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقتصادی راہداری کوتقدیر بدلنے والا منصوبہ قرار دیا ہے جس میں خطے کی معاشی یکجہتی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ تمام تینوں خطوں میں اقتصادی روابط قائم ہونگے اور خوشحالی آئے گی۔