Saturday, 26 May 2018, 09:04:55 am
حکومتی اقدامات کی بدولت صحت کی خدمت کا معیار بہتر ہوا ہے،وزیر اعظم
May 16, 2018

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صحت کی خدمات کے شعبے میں حکومت کے اقدامات کی بدولت ملک میں صحت کی خدمت کا معیار بہتر ہوا ہے۔ بدھ کی شام اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کے شعبے کی صوبوں کو منتقلی کے باوجود وفاقی حکومت ملک بھر میں صحت کی یکساں پالیسی کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس سے پہلے آج شام اسلام آباد میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کا فیصلہ سب کے لئے قابل قبول ہونا چاہیے اور پاکستان مسلم لیگ نون اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ملک میں توانائی' گیس' ترقیاتی اور سڑکوں کے منصوبوں کے ذریعے قوم کی بلاامتیاز خدمت کی ہے۔