Tuesday, 18 December 2018, 03:26:48 pm
گزشتہ 5سال کے دوران قومی اسمبلی نے 136قوانین کی منظوری دی،ایاز صادق
May 16, 2018

 قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ تعداد میں قوانین منظور کیے اور اہم کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پارلیمانی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں136 قوانین کی منظوری دی گئی جن میں سے49 قوانین انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلی نے چار آئینی ایکٹس کی بھی منظوری دی جن میں دو انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور دو پاکستان کے انتخابی نظام کو بہتر بنانے سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ اجلاس میں سات بل منظور کیے گئے جن میں سے چار نجی ارکان کے بل تھے۔سپیکر نے کہاکہ قومی سلامتی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی شاندار رہی اور 34 قائمہ کمیٹیوں میں سے دس کی قیادت حزب اختلاف کے پاس ہے۔سپیکر نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر ہر عالمی فورم پراٹھایا ہے اور اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین سے کشمیر کے بارے میں تین متفقہ قراردادیں منظور کرائیں۔