Saturday, 26 May 2018, 08:47:43 am
غزہ قتل عام،ترک صدر کا او آئی سی رکن ممالک سے مضبوط لائحہ عمل اپنانے پر زور
May 16, 2018

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی تعاون تنطیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ غزہ کے قتل عام پر مضبوط لائحہ عمل اپنائیں۔

صدر اردوان نے ٹیلی فون پر انڈونیشیا کے صدر جوکو  ودودو  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوڈان کے صدر عمر البشیر کے ساتھ فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے بارے میں جمعہ کے دن استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آواز اٹھانی چاہئے اور اس معاملے پر مضبوط موقف اختیار کرنا چاہئے۔