Thursday, 25 April 2024, 02:21:08 am
آئندہ دوماہ میں برآمدات میں 20فیصد تک اضافہ ہوگا:وزیرخزانہ
May 16, 2018

 وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ حکومت کی دانشمدانہ پالیسیوں کے نتیجے میں آئندہ دو ماہ میں برآمدات میں بیس فیصد تک اضافہ ہوگا۔

 وزارت خزانہ سے متعلق کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں بے مثال ریلیف فراہم کیا ہے۔

ایوان نے آئندہ مالی سال کے لئے مختلف وزارتوں اور محکموں کےلئے تینتیس مطالبات زر کی منظوری دی ہے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ان مطالبات زر کے بارے میں اپنی کٹوتی تحاریک واپس لے لیں جبکہ ایوان نے ایم کیو ایم کی طرف سے پیش کردہ تحاریک مسترد کردیں۔

کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کئی بجلی گھروں سے پیداوارشروع ہوگئی ہے جس سے نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ 2025 تک نظام میں پچاس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ایل این جی کی درآمد کے بعد ملک میں وافر مقدار میں گیس دستیاب ہے انہوں نے کہاکہ گیس قلت کے باعث آج کوئی سی این جی اسٹیشن یا کوئی اور فیکٹری بند نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.