Friday, 19 April 2024, 07:18:34 pm
چین کےساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات مسلم لیگ(ن)کی خارجہ پالیسی کی سب سےبڑی کامیابی ہیں:خرم دستگیر
May 16, 2018

 وزیرخارجہ خرم دستگیرنے اپنی وزارت کی کٹوتی کی تحاریک پربحث سمیٹتےہوئےکہا کہ پاکستان نے خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلئے خارجہ پالیسی کا لائحہ عمل ازسرنوتشکیل دیا ہے۔

 خارجہ پالیسی کے محاذ پر موجودہ حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے کہ ہم نے آزمودہ دوست ملک چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اسی کا نتیجہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کاسا 1000 اور تاپی جیسے منصوبوں سے پاکستان ان ملکوں کے ساتھ منسلک ہوجائے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ غلط فہیموں کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کےلئے مسلسل رابطے میں ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے امن اور استحکام کا لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

 مسئلہ کشمیر سے متعلق وزیر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان نے تمام عالمی فورموں پر اس دیرینہ تنازعے کےلئے بھرپور وکالت کی ہے، انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مستقل رکنیت بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں، ہم نے روس کے ساتھ پہلے دفاعی  معاہدے پر دستخط اور مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.