Monday, 24 September 2018, 12:28:36 pm
بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز،بے حرمتی کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہاہے،وزیر خارجہ
May 16, 2018

 وزیرخارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی اور پلیٹ گنز کو جنگی حکمت کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندہ بلال محسود کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بھارت سے کہا کہ وہ پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ختم کرنے پر توجہ دے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمہ کیلئے ہر طرح کے تعاون کی پیش کش کی ہے۔