Monday, 21 May 2018, 07:49:40 pm
آزاد جموں وکشمیرترقیاتی ورکنگ پارٹی کی 13منصوبوں کی منظوری
May 16, 2018

مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ایک ارب پچانوے کروڑ روپے مالیت کے تیرہ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔یہ منصوبے غیر ملکی فنڈنگ ، بجلی کی پیداوار، فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ ، ترقیاتی اداروں، بحالی، سیاحت ، شہری دفاع، مقامی حکومت اور دیہی ترقی سے متعلق ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے ان منصوبوں میں مطلوبہ معیار یقینی بنانے اور ان کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔