Thursday, 18 April 2024, 01:50:45 pm
نیشنل کانفرنس کی بی جے پی فسطائی حکومت کی جانب سے نوجوانوں میں عدم تحفظ کی صورتحال پیدا کرنے پر شدید تنقید
April 16, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی علاقائی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کو پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد نوجوانوں میں ملازمتوں اور زمین کے حوالے سے عدم تحفظ کی صورتحال پیدا کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جموں کے علاقے PANGORE میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما اجے کمار سدھوترا نے کہا کہ جموں ڈویژن کے عوام کو اس بات کا احساس ہے کہ بی جے پی نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو بیروز گاری اور دبائو کا سامنا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.