Thursday, 25 April 2024, 10:47:02 am

مزید خبریں

 
مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں،آغا حسن
April 16, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے چیئرمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔

انہوں نے بڈگام کی مرکزی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے خطا ب کے دوران کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک حقیقت ہے جسکے حل کے بغیر خطے میں امن ترقی ممکن نہیں۔لوگوں نے میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت رہنمائوں کی مسلسل حراست کے خلاف آج جامع مسجد سرینگر میں ایک زبردست بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔بھارتی پولیس نے سرینگر کے ڈاؤن ٹائون علاقے سے متعدد افراد گرفتار کرلیے۔ادھر بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت نے روزگار کے حوالے سے عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرکے نوجوانوں کو بحران کی جانب دھکیل دیا ہے ۔جموں میں PANGORE کے مقام پر ایک عوامی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے اجے کمار سندھو ترا نے کہاکہ بی جے پی کی طرف سے پانچ اگست 2019ء کو جموں کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد جموں ڈویژن کے عوام بدترین حالات کا شکار ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.