Wednesday, 21 August 2019, 11:58:39 am
پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کے ناسور کے خلاف لڑرہا ہے ، تجزیہ کار
April 16, 2019

تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کے ناسور کے خلاف لڑرہا ہے کیونکہ کچھ ممالک پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے افغان سرزمین کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کو اپنی سرزمین سے جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی لائحہ عمل پر پوری طرح عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کسی بھی سیکورٹی چیلنجر کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے چوکس رہنا چاہیے۔

تجزیہ کاروں میں رحیم اللہ یوسفزئی، ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر طلعت وزارت اور ملک محمد حبیب شامل تھے۔