Friday, 29 March 2024, 08:26:23 pm
ملک میں قیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صدر
April 16, 2019

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 وہ منگل کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان سے گفتگو کررہے تھے۔

 صدر نے کہا کہ امن ملک کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت بلوچستان میں امن برقرار رکھنے کےلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

 صدر نےکہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ اس ماہ کی بارہ تاریخ کو دہشت گردی کےحملے کےخلاف ہزارہ برادری کا دھرنا پرامن طور پر ختم ہوا۔

 ملاقات میں امن و امان کی صورتحال سمیت صوبے کے اہم امور کا جائزہ لیاگیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےخلاف ملک دشمن عناصر کی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.