Friday, 29 March 2024, 12:14:05 pm
سیاستدانوں کو قومی مفاد میں مل کر کام کرنا چاہئے،صدر
April 16, 2018

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو قومی مفاد میں مل کر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کے صدر دفتر میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔صدر نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں تو کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ممنون حسین نے کہا کہ سیاستدان تجربہ کار اور دانشمند ہیں اور وہ ملک کو کسی بھی بحران سے نکال سکتے ہیں۔ صدر نے عوامی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس کے انتظامات کی تعریف کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.