Saturday, 20 April 2024, 06:58:49 pm
سیاحت کا فروغ،پاکستان تاجکستان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے
April 16, 2018

پاکستان اور تاجکستان سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے سیاحت کے بارے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سیاحت کی ترقی کے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ سیاحتی مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے دردوازے کھول رکھے ہیں کہ وہ آئیں اور ہماری مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور تاجکستان نیشنل ٹورازم آرگنائزیشن باہمی تعاون پر مبنی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہیں جس میں مشترکہ سیاحت کے فروغ کے لئے متعلقہ شعبوں میں منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.